جنیوا: عالمی ادارہ صحت کی نئی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں ہر آٹھواں کینسر کسی نہ کسی انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سال دو ہزار چوبیس میں انفیکشن سے منسلک کینسر کے تقریباً تئیس لاکھ نئے کیسز سامنے آئے۔
یہ تحقیق معروف طبی جریدے دی لانسیٹ آنکولوجی میں شائع ہوئی ہے۔ اس کے مطابق صرف پانچ جراثیم زیادہ تر انفیکشن سے ہونے والے کینسر کی وجہ بنتے ہیں۔ ان میں ہیلی کوبیکٹر پائلوری اور ہیومن پیپیلوما وائرس ہر ایک کینسر کے کل کیسز کا تقریباً چار فیصد، ہیپاٹائٹس بی دو فیصد، ایپسٹائن بار وائرس ایک فیصد اور ہیپاٹائٹس سی ایک فیصد سے کم کا سبب بنتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ انفیکشن بیس سے زائد اقسام کے کینسر سے منسلک ہیں جن میں معدے، جگر، خون اور رحم کے کینسر شامل ہیں۔ تحقیق کے مصنفین تیس برس سے اس موضوع پر کام کر رہے ہیں۔
تحقیق کا مقصد یہ بتانا ہے کہ انفیکشن کی روک تھام اور علاج سے کینسر کی شرح کم کی جا سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ان میں سے کئی کینسر قابل علاج یا ویکسین سے قابل روک تھام ہیں، اس لیے صحت کے نظام کو انفیکشن کی روک تھام پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔


No comments:
Post a Comment