ایران اور پاکستان کے درمیان سرحدی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق تکنیکی مسائل اور احتیاطی تدابیر کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے گوادر کے گبد ریمدان اور تفتان کے سرکاری بارڈر چیک پوائنٹس کے ذریعے تجارت روک دی ہے۔ وزارت تجارت نے تین اکتوبر کے احکامات فوری طور پر منسوخ کر دیے ہیں۔
بلوچستان حکومت کے مشیر شاہد رند کا کہنا ہے کہ یہ عارضی بندش سیکیورٹی خدشات دور کرنے، اسمگلنگ روکنے اور بارڈر نظام کو مؤثر بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے۔
دونوں ممالک کے حکام مسلسل رابطے میں ہیں اور توقع ہے کہ تکنیکی مسائل حل ہوتے ہی بارڈر کراسنگ معمول پر آ جائے گی۔


No comments:
Post a Comment