حب پاور کمپنی (حبکو) نے بتایا ہے کہ چینی الیکٹرک گاڑی ساز کمپنی بی وائی ڈی کا پاکستان میں پلانٹ اگلے چار سے پانچ ہفتوں میں، یعنی دسمبر کے وسط تک، آپریشن شروع کر دے گا۔ کمپنی کی 20 اکتوبر کو منعقدہ کارپوریٹ بریفنگ کے حوالے سے ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے یہ تفصیلات جاری کیں۔
حبکو انتظامیہ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں پلانٹ مکمل طور پر درآمد شدہ خام مال اور پرزوں پر انحصار کرے گا، جبکہ وقت کے ساتھ لوکلائزیشن بڑھائی جائے گی۔ طویل المدت ہدف گاڑی کے 80 فیصد تک پرزے مقامی سطح پر تیار کرنا ہے تاکہ لاگت کم ہو اور درآمدات پر انحصار گھٹے۔
ابتدائی طور پر ماہانہ 1000 سے 1500 بی وائی ڈی گاڑیاں فروخت کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے اور کمپنی مرحلہ وار نئے ماڈلز متعارف کرائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی پیداوار شروع ہونے سے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی منڈی میں مسابقت بڑھے گی اور صارفین کو زیادہ بہتر آپشنز میسر آئیں گے۔


No comments:
Post a Comment