اردو نیوز ٹڈبٹس — آپ کا اپنا اردو نیوز پورٹل ✦ مستند خبریں، آسان اردو میں ✦
تازہ ترین اردو نیوز ٹڈبٹس پر خوش آمدید — تازہ خبریں اور دلچسپ معلومات، روزانہ اردو میں۔

Tuesday, October 20, 2026

پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی، عرفات منہاس چمک اٹھے


 

راولپنڈی میں کھیلے گئے ون ڈے ٹرائی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے کر سیریز میں مسلسل دوسری فتح حاصل کر لی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 302 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلش ٹیم 215 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

آل راؤنڈر عرفات منہاس میچ کے ہیرو رہے۔ انہوں نے پہلے 58 گیندوں پر 59 رنز کی اہم اننگز کھیلی اور پھر 40 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ ان کے کیریئر کی بہترین بولنگ کارکردگی بھی ہے۔ حسن نواز 79 اور فہیم اشرف 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ریکارڈ کے مطابق مردوں کے ون ڈے میچوں میں یہ صرف 25 واں موقع ہے جب کسی کھلاڑی نے ایک ہی میچ میں نصف سنچری بنائی اور پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کے بعد عرفات منہاس یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔


No comments:

Post a Comment

Search This Blog

Powered by Blogger.

Blog Archive

Mr.

My photo
I am the founder and editor of Urdu News Tidbits — a trusted Urdu news portal. My work is verified, unbiased reporting from Pakistan and around the world: news, sports, health, technology, showbiz and business, in simple and clear Urdu. I believe news is not just news — it is a responsibility.

وزن کم کرنے کی سرجری کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے، نئی تحقیق

  کیرولنسکا انسٹیٹیوٹ کی ایک نئی تحقیق کے مطابق موٹاپے کی سرجری (بیریاٹرک سرجری) کروانے والے افراد میں کینسر کا مجموعی خطرہ نمایاں طور پر کم...