اردو نیوز ٹڈبٹس — آپ کا اپنا اردو نیوز پورٹل ✦ مستند خبریں، آسان اردو میں ✦
تازہ ترین اردو نیوز ٹڈبٹس پر خوش آمدید — تازہ خبریں اور دلچسپ معلومات، روزانہ اردو میں۔

Thursday, November 19, 2026

عالمی ادارہ صحت کی وارننگ: عام جراثیم بھی آخری درجے کی اینٹی بایوٹک کے خلاف مزاحم

 

جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ عام جراثیم اب فرنٹ لائن اور آخری درجے کی اینٹی بایوٹک دواؤں کے خلاف بھی تیزی سے مزاحم ہوتے جا رہے ہیں اور صورتحال 2019 کے مقابلے میں بدتر ہو چکی ہے۔


ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپتالوں میں پائے جانے والے جراثیم کلیبسیلا نمونیہ سے ہونے والے انفیکشن میں 2019 سے 2025 کے دوران 72 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہدف پانچ فیصد کمی کا تھا۔ اسی طرح ای کولی کے مزاحم انفیکشن میں بھی 16 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


یورپ کے تقریباً نصف ممالک میں اہم اینٹی بایوٹک کے خلاف مزاحمت کم از کم نصف نمونوں میں پائی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب معمولی دوائیں ناکام ہو جائیں تو ڈاکٹروں کو مضبوط ترین دواؤں کا سہارا لینا پڑتا ہے جو مہنگی اور ہر ملک میں دستیاب نہیں ہوتیں۔


رپورٹ کے مطابق یورپ میں اینٹی بایوٹک مزاحمت سے ہر سال کم از کم 35,000 اموات ہوتی ہیں۔ یورپی اداروں نے فوری اور مستقل اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اینٹی بایوٹک کا درست استعمال اور نئی دواؤں کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔


یہ وارننگ عالمی اینٹی مائکروبیل مزاحمت آگاہی ہفتے کے دوران سامنے آئی ہے جس کا مقصد دواؤں کے غلط استعمال کے خطرات سے آگاہی پھیلانا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Search This Blog

Powered by Blogger.

Blog Archive

Mr.

My photo
I am the founder and editor of Urdu News Tidbits — a trusted Urdu news portal. My work is verified, unbiased reporting from Pakistan and around the world: news, sports, health, technology, showbiz and business, in simple and clear Urdu. I believe news is not just news — it is a responsibility.

عالمی ادارہ صحت کی وارننگ: عام جراثیم بھی آخری درجے کی اینٹی بایوٹک کے خلاف مزاحم

  جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ عام جراثیم اب فرنٹ لائن اور آخری درجے کی اینٹی بایوٹک دواؤں کے خلاف بھی تیزی سے مزاحم ہوتے جا ر...