مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر بڑے پیمانے کے اخراجات کے خدشات کے باعث پیر کے روز ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں کمی دیکھی گئی، جبکہ خام تیل کی قیمتیں بھی گر گئیں۔ سرمایہ کار اس ہفتے کے کارپوریٹ نتائج سے پہلے احتیاط کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
جاپان کا نکی انڈیکس 2 فیصد گرا جو گزشتہ ہفتے پہلے ہی 5.4 فیصد گر چکا تھا۔ جنوبی کوریا کی مارکیٹ 1.6 فیصد نیچے آئی جس نے گزشتہ ہفتے 14 فیصد سے زائد کھویا تھا۔ جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کا ایم ایس سی آئی انڈیکس 0.3 فیصد نرم رہا۔
معاشی ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کو تشویش ہے کہ اے آئی سے حاصل ہونے والی آمدنی اتنی بڑی سرمایہ کاری کو پورا نہیں کر پائے گی۔ فنڈ مینیجر اے ایم پی کی ماہر معاشیات مائی بوئی کا کہنا ہے کہ اے آئی کا بنیادی ڈھانچہ وقت کے ساتھ گھٹ سکتا ہے جس سے کمپنیوں کی کتابی قیمت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے روس پر بعض پابندیوں میں نرمی کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی۔ برینٹ فیوچر 1.6 فیصد گر کر 108.06 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 0.7 فیصد گر کر 100.70 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ تاہم ٹرمپ نے بعد میں واضح کیا کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔


No comments:
Post a Comment