نیویارک: مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کے باعث عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی کا سلسلہ جاری ہے اور مارکیٹیں ستمبر 2023 کے بعد اپنی طویل ترین گراوٹ کی جانب بڑھ رہی ہیں۔
عالمی حصص کی پیمائش کرنے والے ایم ایس سی آئی آل کنٹری ورلڈ انڈیکس میں مسلسل ساتویں روز کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایشیا پیسیفک مارکیٹوں میں 3.2 فیصد کی گراوٹ آئی جبکہ جاپان کے نکئی انڈیکس میں 4.5 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی۔
امریکی مارکیٹ میں بھی مندی رہی جہاں ایس اینڈ پی 500 انڈیکس دو فیصد گر گیا اور اس کی یہ چھٹی مسلسل گراوٹ تھی۔ چپ ساز کمپنی این ویڈیا کے حصص میں 3.3 فیصد کی کمی ہوئی جو اپنے عروج سے تقریباً 40 فیصد نیچے آ چکے ہیں۔
سرمایہ کاروں نے محفوظ اثاثوں کا رخ کیا جس کے باعث ڈالر 19 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا جبکہ سونے کی قیمتوں میں بھی ہفتہ وار کمی دیکھی گئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی بحالی دیکھی گئی جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 478 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 176,772 پوائنٹس پر بند ہوا۔


No comments:
Post a Comment