اردو نیوز ٹڈبٹس — آپ کا اپنا اردو نیوز پورٹل ✦ مستند خبریں، آسان اردو میں ✦
تازہ ترین اردو نیوز ٹڈبٹس پر خوش آمدید — تازہ خبریں اور دلچسپ معلومات، روزانہ اردو میں۔

Thursday, November 19, 2026

پٹرول ایک روپے مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار — نئی قیمتیں نافذ

 

اسلام آباد: حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات کی شب سے ہو گیا ہے۔


وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اب 323 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا جبکہ ڈیزل کی قیمت 355 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔


یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پٹرول کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کمی کی تھی، جس کے بعد پٹرول 322 روپے فی لیٹر ہو گیا تھا۔ تازہ اضافے کے ساتھ قیمتوں میں کمی کا سلسلہ رک گیا ہے۔


دوسری جانب حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف پیکج کے حوالے سے مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں ایندھن کی قیمتوں میں ریلیف کو حتمی شکل دی جائے گی۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Search This Blog

Powered by Blogger.

Blog Archive

Mr.

My photo
I am the founder and editor of Urdu News Tidbits — a trusted Urdu news portal. My work is verified, unbiased reporting from Pakistan and around the world: news, sports, health, technology, showbiz and business, in simple and clear Urdu. I believe news is not just news — it is a responsibility.

عالمی ادارہ صحت کی وارننگ: عام جراثیم بھی آخری درجے کی اینٹی بایوٹک کے خلاف مزاحم

  جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ عام جراثیم اب فرنٹ لائن اور آخری درجے کی اینٹی بایوٹک دواؤں کے خلاف بھی تیزی سے مزاحم ہوتے جا ر...